Monday, November 5, 2018

پاکستان کب تک ٹی ٢٠ میں نمبر ١ پر رہے گی ۔ جان کر خوشی سے جھوم اٹھے گے


پاکستان کی ٹی ٹؤنٹی کرکٹ میں ایسی سیریز میں پانچویں کلین سویپ فتح ہے جس میں کم سے کم تین میچز کھیلے گئے ہوں جو کہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے.

پاکستان نے اس جیت کے ساتھ ہی ٹی ٹؤنٹی کرکٹ کی ٹاپ پوزیشن پر اب بہت لمبے عرصے تک قبضہ جما لیا ہے..
پاکستان نے آج نیوزی لینڈ کو شکست دی ہے جبکہ انڈیا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی ہے جسکے بعد اب پاکستان کے رینکنگ پوائنٹس 138 جبکہ دوسرے نمبر پر موجود انڈیا کے پوائنٹس 125 ہو گئے ہیں.
پاکستان اور انڈیا کے درمیان اب 13 پوائنٹس کا فرق ہے.اور پاکستان سے انڈیا کی ٹیم یا دُنیا کی کوئی بھی ٹیم ٹی ٹؤنٹی رینکنگ کی ٹاپ پوزیشن مئی 2019 تک نہیں چھین سکتی ہے.
پاکستان کی اب اس کے بعد تین میچز کی ٹی ٹؤنٹی سیریز ساؤتھ افریقہ کے خلاف ہے جبکہ اس کے بعد مئی تک کے دورانیے میں پاکستان کی کسی قسم کی ٹی ٹؤنٹی کرکٹ نہیں ہے. لیکن اسکے برعکس انڈیا نے مئی 2019 تک 8 ٹی ٹؤنٹی میچز کھیلنے ہیں.جس میں دو میچز ابھی ویسٹ انڈیز کے خلاف باقی ہیں جبکہ تین میچز کی سیریز آسٹریلیا اور تین میچز کی سیریز نیوزی لینڈ کے ساتھ ہو گی.
اب اگر پاکستان ساؤتھ افریقہ کے خلاف اپنے تینوں میچز بھی ہار جائے جبکہ انڈیا اپنے تمام 8 میچز بھی جیت جائے تب بھی انڈیا کی ٹیم ٹاپ پوزیشن پر نہیں آ سکے گی.اس طرح مئی 2019 تک ہر صورت میں پاکستان کی ٹاپ پوزیشن برقرار رہے گی.
https://Www.facebook.com/boomcric /
https://Www.youtube.com/boomcric/

پاکستان کب تک ٹی ٢٠ میں نمبر ١ پر رہے گی ۔ جان کر خوشی سے جھوم اٹھے گے

پاکستان کی ٹی ٹؤنٹی کرکٹ میں ایسی سیریز میں پانچویں کلین سویپ فتح ہے جس میں کم سے کم تین میچز کھیلے گئے ہوں جو کہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے. ...