Monday, November 5, 2018

پاکستان کب تک ٹی ٢٠ میں نمبر ١ پر رہے گی ۔ جان کر خوشی سے جھوم اٹھے گے


پاکستان کی ٹی ٹؤنٹی کرکٹ میں ایسی سیریز میں پانچویں کلین سویپ فتح ہے جس میں کم سے کم تین میچز کھیلے گئے ہوں جو کہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے.

پاکستان نے اس جیت کے ساتھ ہی ٹی ٹؤنٹی کرکٹ کی ٹاپ پوزیشن پر اب بہت لمبے عرصے تک قبضہ جما لیا ہے..
پاکستان نے آج نیوزی لینڈ کو شکست دی ہے جبکہ انڈیا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی ہے جسکے بعد اب پاکستان کے رینکنگ پوائنٹس 138 جبکہ دوسرے نمبر پر موجود انڈیا کے پوائنٹس 125 ہو گئے ہیں.
پاکستان اور انڈیا کے درمیان اب 13 پوائنٹس کا فرق ہے.اور پاکستان سے انڈیا کی ٹیم یا دُنیا کی کوئی بھی ٹیم ٹی ٹؤنٹی رینکنگ کی ٹاپ پوزیشن مئی 2019 تک نہیں چھین سکتی ہے.
پاکستان کی اب اس کے بعد تین میچز کی ٹی ٹؤنٹی سیریز ساؤتھ افریقہ کے خلاف ہے جبکہ اس کے بعد مئی تک کے دورانیے میں پاکستان کی کسی قسم کی ٹی ٹؤنٹی کرکٹ نہیں ہے. لیکن اسکے برعکس انڈیا نے مئی 2019 تک 8 ٹی ٹؤنٹی میچز کھیلنے ہیں.جس میں دو میچز ابھی ویسٹ انڈیز کے خلاف باقی ہیں جبکہ تین میچز کی سیریز آسٹریلیا اور تین میچز کی سیریز نیوزی لینڈ کے ساتھ ہو گی.
اب اگر پاکستان ساؤتھ افریقہ کے خلاف اپنے تینوں میچز بھی ہار جائے جبکہ انڈیا اپنے تمام 8 میچز بھی جیت جائے تب بھی انڈیا کی ٹیم ٹاپ پوزیشن پر نہیں آ سکے گی.اس طرح مئی 2019 تک ہر صورت میں پاکستان کی ٹاپ پوزیشن برقرار رہے گی.
https://Www.facebook.com/boomcric /
https://Www.youtube.com/boomcric/

Wednesday, October 31, 2018

Top 5 team that bowled out opposition most time in T20

The top-ranked T20I team is now scheduled to play a three-match series against New Zealand, which gets underway today at Sheikh Zayed Stadium in Abu Dhabi. In the meantime, Pakistan also have the distinction of bowling the opposition out for the most number of times (30) in T20Is. They bowled Australia out two out of three times in the previous series.

As far as picking up ten wickets are considered, Pakistan are way ahead as the next best-Australia and New Zealand, having achieved the feat on 19 instances. Sri Lanka and South Africa are teams that have bowled their rivals out on 18 instances. The Pakistani bowlers were exceptional during the Australia series with Shadab Khan being the leading wicket taker with six wickets.
Left-arm spinner Imad Wasim also nipped out four wickets and didn’t concede too many runs either. Teenage sensation Shaheen Shah Afridi also got four wickets in the two matches he played. The likes of Faheem Ashraf and Hasan Ali also did their bit with the ball. For the time being, Pakistan would be hoping to continue their dominant run against the Black Caps.

محمد حفیظ کرکٹ سے رٹاٸر ہونگے یا نہیں ۔ حفیظ نے خود بتا دیا


پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹؤنٹی میچز کی سیریز کا کل سے آغاز ہو گا.جس سے پہلے آج یو اے ای میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے مُستقبل کے پلانز اور پانے اوپر ایک سینیر کے طور پر بھاری ذمہ داریوں کا بھی بتا دیا.


مُحمد حفیظ کا انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ ہر سینیر کھلاڑی جو کہ ٹیم میں ہے اُس پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ اپنا تجربہ شئیر کرے جو کہ اُنکو انٹرنیشنل لیول پر بہترین کھلاڑی بننے میں مدد کرے.

انکا مزید کہنا تھا کہ میں ہر اُس نوجوان کھلاڑی سے اپنا تجربہ شئیر کرتا ہوں اور اُسکو اُسکی خامیاں اور کمزوریاں بتاتا ہوں جو کہ سیکھنے کی لگن میں رہتا ہے.

حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ فٹنس کسی بھی ٹیم اور کسی بھی کھلاڑی کی سب سے پہلی ترجیح ہونی چاہیے اور میں اپنی ٹیم انتظامیہ کو داد دیتا ہوں جنہوں نے فٹنس کو بہترین رکھنے کا معیار اپنایا.

مُحمد حفیظ سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کب لے رہے ہیں.تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ دن جب میں یہ محسوس کروں گا کہ میری فٹنس اب وہ نہیں ہے جو کہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے لئے ضروری ہے تو میں کسی کے کہے بغیر ہی ریٹائرمنٹ لے لوں گا.اور اُسکے بعد کسی قسم کی انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلوں گا.

یاد رہے کہ مُحمد حفیظ کو ایشیا کپ 2018 میں مکی آرتھر کے کہنے پر ڈراپ کر دیا گیا تھا کیونکہ اُنکا پلان یہ ہے کہ سینیر کھلاڑیوں کو مزید نہ کھلایا جائے اور نوجوان کرکٹرز کو لے کر چلا جائے لیکن پھر ایشیا کپ 2018 میں بدترین پرفارمنس کے بعد آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مُحمد حفیظ کو فوراََ واپس بُلا لیا گیا تھا



Tuesday, October 30, 2018

شیعب ملک نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی کے لیے دستیاب ہونگے یا نہیں ۔ جانٸے

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹؤنٹی میچز کی سیریز کا اختتام ہو چُکا ہے اور 31 اکتوبر 2018 سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹؤنٹی میچز کی سیریز شروع ہو رہی ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹؤنٹی میچ شُعیب ملک نہیں کھیل پائے تھے کیونکہ وہ انڈیا میں موجود تھے اور وہاں سے واپس میچ سے چند گھنٹے پہلے پُہنچ سکے تھے۔

شُعیب ملک آسٹریلیا سیریز کے اختتام کے بعد ایک بار پھر دوبئی سے انڈیا چلے گئے ہیں کیونکہ اُن کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے اور وہ یہ وقت اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ گُزارنا چاہتے ہیں۔اور خاندانی ذرائع بتاتے ہیں کہ اگلے دو سے تین دن میں بچے کی پیدائش ہونیوالی ہے۔
پی سی بی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شُعیب ملک نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ سے اسی وجہ سے نیوزی لینڈ سیریز نہ کھیلنے کی اجازت مانگی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ اُنہیں مُکمل نیوزی لینڈ کی سیریز سے ریلیز کر دیا جائے۔
اس طرح غالب امکان یہ ہی ہے کہ شُعیب ملک نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہونیوالی تین میچز کی ٹی ٹؤنٹی سیریز نہیں کھیل پائیں گے

پاکستان کب تک ٹی ٢٠ میں نمبر ١ پر رہے گی ۔ جان کر خوشی سے جھوم اٹھے گے

پاکستان کی ٹی ٹؤنٹی کرکٹ میں ایسی سیریز میں پانچویں کلین سویپ فتح ہے جس میں کم سے کم تین میچز کھیلے گئے ہوں جو کہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے. ...