Tuesday, October 30, 2018

شیعب ملک نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی کے لیے دستیاب ہونگے یا نہیں ۔ جانٸے

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹؤنٹی میچز کی سیریز کا اختتام ہو چُکا ہے اور 31 اکتوبر 2018 سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹؤنٹی میچز کی سیریز شروع ہو رہی ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹؤنٹی میچ شُعیب ملک نہیں کھیل پائے تھے کیونکہ وہ انڈیا میں موجود تھے اور وہاں سے واپس میچ سے چند گھنٹے پہلے پُہنچ سکے تھے۔

شُعیب ملک آسٹریلیا سیریز کے اختتام کے بعد ایک بار پھر دوبئی سے انڈیا چلے گئے ہیں کیونکہ اُن کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے اور وہ یہ وقت اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ گُزارنا چاہتے ہیں۔اور خاندانی ذرائع بتاتے ہیں کہ اگلے دو سے تین دن میں بچے کی پیدائش ہونیوالی ہے۔
پی سی بی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شُعیب ملک نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ سے اسی وجہ سے نیوزی لینڈ سیریز نہ کھیلنے کی اجازت مانگی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ اُنہیں مُکمل نیوزی لینڈ کی سیریز سے ریلیز کر دیا جائے۔
اس طرح غالب امکان یہ ہی ہے کہ شُعیب ملک نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہونیوالی تین میچز کی ٹی ٹؤنٹی سیریز نہیں کھیل پائیں گے

No comments:

Post a Comment

پاکستان کب تک ٹی ٢٠ میں نمبر ١ پر رہے گی ۔ جان کر خوشی سے جھوم اٹھے گے

پاکستان کی ٹی ٹؤنٹی کرکٹ میں ایسی سیریز میں پانچویں کلین سویپ فتح ہے جس میں کم سے کم تین میچز کھیلے گئے ہوں جو کہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے. ...